
نئی دہلی: ہندوستان میں ہندو توا شر پسندوں نے ہولی کا تہوار مسلم خواتین کیلئے بھیانک خواب بنا دیا۔ہندوستان میں ہولی کے دوران مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے واقعات تو عام تھے ۔ اس سال مسلم خواتین کو چن چن کر نشانہ بنایا گیا۔ اترپردیش میں درجنوں واقعات پیش آئے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز نے ہندوستانی معاشرے میں پھیلتے زہر کو دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم عمر بچہ نے باحجاب خواتین کے سرپر واٹر بال ماردی۔ ایک اور ویڈیو میں باحجاب خاتون بچوں کو ڈانٹ رہی ہے لیکن بچے شرپسندی چھوڑنے پر آمادہ نہیں۔ ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رکشے میں بیٹھی ہوئی خواتین کو کھلے عام ہراساں کیا گیا۔ ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شرپسندوں کا ہجوم گھر کی بالکنی میں موجود دو مسلمان خواتین پر پتھراؤ کرتارہا اور پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔


































