Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

عمران خان کی گرفتاری کی کوشش، ملک بھر میں عوام سراپائے احتجاج

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کی کوشش کیخلاف ملک بھر میں شدید احتجاج کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس مقامی پولیس کے ساتھ عمران خان کوگرفتار کرنے لاہور کے علاقے زمان ٹاؤن پہنچی ۔ تو کارکن آہنی دیوار بن گئے۔ عمران خان کی گرفتاری کیلئے منگل کے دن ڈھائی بجے شروع کیا گیا آپریشن پوری قوت کے ساتھ رات بھر جاری رہا۔ پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے اور آج صبح کئی بار زمان پارک کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکی۔ کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے اندھا دھند شیلنگ سے لوگوں کا سانس لینا دشوار ہوگیا ۔ لاٹھی چارج اور پتھراؤں سے اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ کارکنوں کے پتھراؤ اور مزاحمت سے پولیس پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئی۔ لاہور میں آپریشن کی اطلاع ملتے ہی کراچی۔ لاہور ۔ پشاور اور کوئٹہ، راولپنڈی سمیت پورے ملک میں ہزاروں کارکن سڑکوں پر نکل آئے۔ کراچی میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلائے اور ٹریفک معطل کردیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular