Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان

راولپنڈی : سابق وزیراعظم عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان کردیا۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں دھوکا دیا اب ان سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ یہ آج بھی یحییٰ خان والی پالیسی کو لے کر چل رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ملک میں اس وقت غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے، ملک کو جمہوریت اور قانون کی بالادستی ہی بچا سکتی ہے۔ عمران خان نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ کیخلاف وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا بیان قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے اور میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں۔ علی امین گنڈا پور کے بیان پر معافی مانگنے والا بزدل ہے اسے پارٹی چھوڑ دینا چاہئے۔ عمران خان نے کہا کہ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کو اٹھا کر آپ نفرتیں بڑھا رہے ہیں اور ملک کو تباہی کی جانب لے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular