Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکی بلاک سے نکلنے پر عمران خان کو سزا دی جا رہی ہے ، سربراہ ملی یکجہتی کونسل

لاہور : جمعیت علمائے پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان کی بہت سی پالیسیوں سے جمعیت علمائے پاکستان کو اختلاف رہا ہے، بالخصوص بعض شریعت مخالف اقدامات پر نہ صرف جے یو پی بلکہ ملک کی تمام مذہبی جماعتوں نے اس کی پرزور مذمت کی ہے، لیکن عمران خان صاحب نے جب سے اپنی خارجہ پالیسی کو غیر جانبدار بنانے اور امریکی بلاک سے نکلنے اور روس و چین کے ساتھ قربیتں بڑھانے کے اقدامات کئے ہیں اور تمام تر دباؤ کے باوجود جنرل اسمبلی میں یوکرائن پر روس کے حملہ کی مذمت سے انکار کیا ہے، اس کو محب وطن افراد نے جہاں سراہا ہے، وہاں امریکہ اور اس کے کیمپ کے لوگ عمران خان سے سخت ناراض ہوگئے ہیں، کہیں ان کے دورہ روس پر تنقید کی جا رہی ہیں تو کہیں جی ایس پی پلس کے تحت جو مراعات حاصل ہیں، ان کو ختم کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں تو کہیں ملک میں دہشت گردی کروا کر ملک کوغیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کیلئے ان کے خلاف عدم اعتماد کو کامیاب کرانے کیلئے غیر ملکی اسٹیبلشمینٹ ہر حربہ استعمال کر رہی ہے، وہ امریکہ جس نے پاکستان کو اپنے بلاک سے نکلنے اور اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے جرم میں ملک کے کئی حکمرانوں کو مختلف سزائیں دی ہیں، وہ عمران خان کو بھی سزا دینے پر تل گیا ہے، کاش عمران خان ہماری بات مان لیتے اور ملک میں ریاست مدینہ کا صحیح نظام نافذ کر دیتے تو آج حقیقی سپرپاور رب کی مدد ان کے ساتھ ہوتی اور کوئی دنیا کی جعلی سپرپاور ان کا بال بیگا بھی نہیں کرسکتی تھی۔

مزید پڑھیے

Most Popular