Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تو شکست دشمن کا مقدر بنے گی،ولی امر مسلمین


ایران کے خلاف دشمنوں کے دباو¿ کا نتیجہ دشمنوں کے سینے پر ایرانی عوام کے زور دار گھونسے کی شکل میں نکلے گا اور دشمن پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو جائیں گے
دشمن کا ابلاغیاتی شور شرابہ اور رائے عامہ کے ذہنوں کو خراب کرنا، اصلاح کے عمل میں موجود رکاوٹوں میں سے ایک ہے،عدلیہ کے عہدیداران سے خطاب
تہران (نیوز ڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف دشمنوں کے دباو¿ کا نتیجہ دشمنوں کے سینے پر ایرانی عوام کے زور دار گھونسے کی شکل میں نکلے گا اور دشمن پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو جائیں گے ، اگر ہم اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں تو ملک دشمن عناصر جو بھی کریں ان کو شکست کا سامنا ہوگا ،عدلیہ کے اعلی عہدیداروں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب میں ولی امر مسلمین نے امریکا، برطانیہ اور یورپی حکومتوں کے مخاصمانہ اقدامات کے مقابلے میں ایران کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا،انہوں نے کہاکہ اگر ہم اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں گے تو توفیق الہی سے دشمن کا ہر حربہ ناکام رہے گا اور وہ اپنے مقاصد پورے نہیں کر سکے گا،انہوںنے ملک میں اصلاح اور بہتری کی ہر تحریک کو ناکام بنانے کیلئے دشمنوں کی بلا وقفہ کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ دشمن کا ابلاغیاتی شور شرابہ اور رائے عامہ کے ذہنوں کو خراب کرنا، اصلاح کے عمل میں پائی جانے والی رکاوٹوں میں سے ایک ہے ، تبدیلی کے مخالف تمام عناصر اور عوامل کے موثر مقابلے کا واحد راستہ یہ ہے کہ کمزروی نہ دکھائی جائے، استقامت کا مظاہرہ کیا جائے اور خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے پوری شجاعت کے ساتھ اصلاح کے راستے پر قدم آگے بڑھایا جائے، انہوں نے امریکا میں جاری نسل پرستی مخالف تحریک اور اس پر امریکی صدر کے جارحانہ اقدامات کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا کہ مغربی ممالک حقائق کے برعکس فلموں میں اپنے عدالتی نظام کو آئیڈیل کے طور پر پیش کرتے ہیں اور ان کی اکثر فلموں میں نا انصافیوں کا ذکر تک بھی نہیں کیا جاتا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular