
ماسکو : روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امن مذاکرات میں ناکامی پر یوکرین کا مسئلہ طاقت سے حل کرنے کی دھمکی دیدی۔ مسلح افواج کے ایک کمانڈ پوسٹ کے دورے کے دوران صدر پیوٹن نے کہا کہ ماسکو اپنے خصوصی فوجی آپریشن کے اہداف کے حصول سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کیف کی قیادت مسئلہ پر امن طریقے سے حل نہیں کرنا چاہتی تو روس تمام اہداف فوجی ذرائع سے حاصل کرے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یوکرین نے امن مذاکرات میں تاخیر جاری رکھی تو ماسکو فوجی طاقت استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔
ادھر روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے خبردار کیاہےکہ یوکرین میں تعینات کوئی بھی یورپی فوجی دستہ روس کی مسلح افواج کے لیے جائزہدف ہوگا۔ انہوں نے یورپی سیاست دانوں پر الزام لگایا کہ یوکرین کے ساتھ تعلقات میں ان کے عزائم کار فرما ہیں اور وہ یوکرین کے لوگوں اور اپنی ہی اقوام کو نظرانداز کر رہے ہیں۔


































