Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

مزاحمت کے بغیر لبنان کا وجود خطرے میں ہے، ہم طویل جنگ کیلئے تیار ہیں، سربراہ حزب اللہ

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ جاری جنگ صیہونی جارحیت کے خلاف ایک جائز دفاع ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مزاحمت کے سوا کوئی راستہ نہیں، ورنہ لبنان کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ یوم القدس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ نعیم قاسم نے اس دعویٰ کو مسترد کر دیا کہ حالیہ میزائل حملوں نے صیہونی قبضے کو لبنان پر جارحیت کیلئے اکسایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا پندرہ ماہ سے جاری مسلسل جارحیت کسی کو اشتعال دلانے کیلئے کافی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست گھروں کی تباہی، اداروں خصوصاً القرض الحسن کو نشانہ بنانے اور پورے شہروں کو جبری بے دخل کر کے اپنی جارحیت کو مزید بڑھا رہی ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے زور دیا کہ اس صورتحال کا واحد حل مزاحمت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مزاحمت نہ کی گئی تو لبنان اپنے وجود کو خطرے میں ڈال دے گا۔ حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ تنظیم طویل معرکے کیلئے تیار ہے اور میدان جنگ ہی اس کی حقیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو ہماری ثابت قدمی کا مشاہدہ ہوگا اور اس کی دھمکیاں ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتیں۔ شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے مجاہدین کو بے خوف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دشمن کا قریب سے مقابلہ کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular