
تہران : ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ جارحیت دوبارہ شروع کی گئی تو جنگ میں جو کچھ سیکھا ہے، اس کی مدد سے مزید حیرت انگیز ردعمل دیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر بیان میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےکہا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ گزشتہ محاذ آرائیوں سے اہم سبق سیکھے ہیں۔
ادھر پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے طاقت ہی وہ واحد زبان ہے جسے ٹرمپ سمجھتے ہیں ٹرمپ کی کسی نئی جارحانہ کارروائی سے ہچکچاہٹ کی واحد وجہ ایرانی افواج کے فیصلہ کن ردعمل اور ایرانی عوام کے اتحاد کا خوف ہے۔


































