
کابل : افغان طالبان کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان کے 7 ارب ڈالر کے اثاثے بحال نہ کیے تو امریکا سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کریں گے۔ افغان نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ افغانستان کے اثاثوں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے جو افغانستان کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ انعام اللہ سمنگانی نے کہا کہ نائن الیون حملوں سے افغانستان کا کوئی تعلق نہیں تھا، اگر امریکا نے اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رکھیں تو اپنی پالیسی پر نظرثانی پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا صدر بائیڈن نے امریکا میں منجمد افغانستان کے 7 ارب ڈالرز میں سے آدھے نائن الیون متاثرین اور آدھے پیسوں سے افغان ٹرسٹ فنڈ بنانے کا اعلان کیا تھا جو ہمیں قبول نہیں۔


































