
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ اور میاں چنوں جیسے واقعات عشروں سے نافذ تعلیمی نظام کا حاصل ہیں۔ میں نے بارہا اپنے نظام تعلیم میں تباہ کن شدت پسندی کی طرف توجہ دلائی ہے۔ یہ مسئلہ قانون کے نفاذ اور سماج کی تنزلی کا بھی ہے۔ اسکول، تھانہ اور ممبر اگر ان تین کی اصلاح نہ ہوئی تو بڑی تباہی کیلئے تیار رہیں۔


































