
غزہ : حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے مزاحمتی گروپ کے کسی بھی رہنما کے قتل کی دھمکیوں پر عملدرآمد کی کوشش کی تو اسرائیل کے زیر قبضہ شہروں کو بڑے پیمانے پر میزائل حملوں سے بھسم کردیں گے۔ صیہونی حکومت نے مزاحمتی رہنماؤں کے قتل کا احمقانہ اقدام کیا تو اسے تباہی اور خونریزی کے ساتھ اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ حماس نے مصری ثالثوں کو بتایا کہ وہ صیہونی حکومت کی اپنے رہنماؤں کو قتل کرنے کی دھمکیوں سے لاتعلق نہیں رہے گی ۔اس طرح کی حماقت کی قیمت دشمن کو معلوم ہے۔ حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے اگر اسرائیل نے اپنی دھمکیوں پر عمل کیا تو ہم اسرائیل کے مرکزی شہروں کو بھسم کردیں گے اور تل ابیب اور گش دان پر میزائل داغیں گے۔ برادر مجاہد یحییٰ السنور یا مزاحمتی لیڈروں میں سے کسی کو بھی نشانہ بنانا، خطے میں زلزلے کے مترادف ہوگا۔ حماس نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد الاقصیٰ پر اپنے حملے بند کرے اور حالات کو 2000 سے پہلے کے برسوں کی طرف لوٹائے۔


































