
تہران : ایران کے فوجی ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں کو خطرہ لاحق ہوا تو خطے کی کسی بھی بندرگاہ کی سلامتی محفوظ نہیں رہے گی۔ خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہاہےکہ خلیجی بندرگاہیں یا تو سب کے لیے ہوں گی یا کسی کے لیے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر امریکی پابندیاں غیرقانونی ہیں اور بحری قزاقی کے مترادف ہے۔ ترجمان کے مطابق آبنائے ہرمز سے صرف وہی بحری جہاز گزر سکیں گے جو ایرانی مسلح افواج کے قواعد و ضوابط کی پابندی کریں گے، جبکہ دشمن سے وابستہ جہازوں کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ادھر ایرانی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ مزاحمتی محاذ پورے خطے میں مضبوط اور مؤثر موجودگی رکھتا ہے اور دشمنوں کے خلاف تیار ہے۔ امریکا کو خطے سے کسی کامیابی کے بغیر نکلنا پڑے گا۔


































