
تہران : ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت خطے میں امریکی مفادات کو تباہ کر دے گی۔ حالیہ بیانات نے ایران کے پس پردہ دشمنوں کے درمیان چھپی ہم آہنگی کو بے نقاب کردیا ہے۔ انہوں نے امریکا کو براہ راست انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو کسی بھی مداخلت کے نتائج کو سمجھنا چاہیے ۔ امریکا نے مداخلت کی تو پورا خطہ اسکے نتائج بھگتے گا۔انہوں نے امریکی عوام کو مخاطب کرکے کہا کہ مہم جوئی کی ابتدا خود ٹرمپ نے کی ہے، لہٰذا انہیں اپنے فوجیوں کی سلامتی کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے۔


































