
تہران: ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے خبردار کیا ہے کہ نئی جنگ چھڑی تو ایران پہلے سے زیادہ تباہ کن ہتھیار استعمال کرے گا۔ انہوں نے میزائلوں کی زیادہ درستگی اور زیادہ فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت کا بھی دعویٰ کیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی نے نئی جنگ کی صورت میں زیادہ تباہ کن ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے نئے ہتھیار گزشتہ جنگوں میں استعمال کیے گئے ہتھیاروں سے بالکل مختلف ہوں گے۔ محبی کے مطابق ان تبدیلیوں میں نئی نسل کے وار ہیڈز، میزائلوں کی زیادہ درستگی اور مار کرنے کی زیادہ صلاحیت شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنی ہتھیاروں کی تیاری اور ترقی کا عمل کبھی نہیں روکا۔


































