Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

اگر زمینی حملہ کیا گیا تو کوئی دشمن فوجی زندہ واپس نہیں جائے گا، ایرانی آرمی چیف

تہران : ایرانی فوج کے سربراہ امیر حاتمی نے امریکا اور اسرائیل کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر زمینی حملہ کیا گیا تو کوئی دشمن فوجی زندہ واپس نہیں جائے گا۔ کمانڈر اِن چیف امیر حاتمی نے ویڈیو کانفرنس کے دوران بری، بحری، فضائی اور فضائی دفاعی افواج کے کمانڈرز سے خطاب کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا اور اسرائیل نے ایران پر زمینی دراندازی کی تو ایک بھی دشمن فوجی کو نہیں بخشا جائے۔ امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایرانی افواج دفاعی اور جارحانہ دونوں محاذوں پر دشمن کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے کمانڈرز کو ہدایت دی کہ دشمن کی تمام نقل و حرکت اور سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ پاسدارانِ انقلاب کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل مجید موسوی نے ایران کو پتھر کے زمانے میں واپس بھیجنے کی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی دھمکیاں دراصل امریکی قیادت کو خود اپنے فوجیوں کی قبریں کھودنے کے مترادف ہیں۔ انہوں نے امریکی بیانات کو ہالی ووڈ کی خیالی سوچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular