Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

فلسطینی قیدیوں پر منظم اسرائیلی تشدد کی نشاندہی

جنیوا : اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل فلسطینی قیدیوں پر منظم اور وسیع پیمانے پر تشدد کر رہا ہے جو اجتماعی انتقام کی پالیسی کی نشاندہی کرتا ہے۔ فرانسسکا البانیز نے بتایا کہ اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کے خلاف منظم اور بڑے پیمانے تشدد اور اذیت کے اقدامات کیے ہیں۔ جو اجتماعی انتقام اور تباہ کن ارادے کو ظاہر کرتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سات اکتوبر دو ہزار تئیس کے بعد قیدیوں کو انتہائی شدید جسمانی اور نفسیاتی اذیت دی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ قید خانوں میں فلسطینیوں پر بدترین تشدد، جنسی ہراس، قتل و غارت، قحط اور بنیادی انسانی ضروریات سے محرومی جیسے مظالم کیے گئے، جن کے اثرات لاکھوں افراد کے جسم اور ذہن پر گہرے اور دیرپا ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ تشدد مردوں، خواتین اور بچوں پر کنٹرول اور سزا کے ایک مستقل طریقے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، جس میں جبری نقل مکانی، بڑے پیمانے پر قتل، محرومی اور زندگیاں تباہ کرنے کی مہم بھی شامل ہے تاکہ طویل المدتی اجتماعی درد اور تکلیف پہنچائی جا سکے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular