
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے روس کی مخالفت میں تقریر کی۔ ان کا کورٹ مارشل ہوناچاہیے۔ صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ نے میری کمر میں خنجر مارا۔ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ نہیں ہے کہ سیاست کیا ہوتی ہے؟ میری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی لڑائی نہیں ہے، ملک کی بہتری کیلئے آرمی چیف سے بات کرنے کو تیار ہوں۔ اب کوئی بات کرنے کو تیار نہیں تو وہ کیا کریں؟ ایسا لگتا ہے آرمی چیف انہیں اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ کوئی یہ سمجھتا ہے کہ گھٹنے ٹیک دوں تو یہ نہیں ہو سکتا، چیلنج کرتا ہوں مجھ پر اور میری اہلیہ پر ایک بھی کرپشن کا کیس ثابت کر دیں۔ آرمی چیف ہی میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نکال لیں۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہوائی جہاز سے نہ جانے کا فیصلہ رات 12 بجے کیا، خبر آئی تھی مجھے ایئر پورٹ سے گرفتار کرکے بلوچستان لے جانا چاہتے تھے، جنہوں نے میری حفاظت کرنی ہے مجھے ان سے ہی خطرہ ہے۔


































