Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یورپی یونین کی منافقت، اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کی تجویز مسترد

برسلز : یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے منافقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جنگی جرائم کے ثبوت کے باجود اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ امریکی نیوز آگنائزیشن دی انٹرسپٹ نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ ماہ یورپی یونین کے داخلی جائزے میں جنگی جرائم اور نسل کشی کے ثبوت پیش کیے جانے کے باوجود وزرائے خارجہ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات روکنے کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔ انسانی حقوق کے لیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے اولوف سکوگ کی تصنیف کردہ 35 صفحات پر مشتمل رپورٹ 18 نومبر کو کونسل کے اجلاس سے قبل وزراء کو بھیجی گئی تھی۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔
اسپین اور آئرلینڈ نے یورپی یونین اور اسرائیل کے تجارتی معاہدے کے حوالے سے کارروائی کی تجویز دی لیکن یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular