
کراچی : ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کا جشن بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ اس موقع پر مساجدو امام بارگاہ ، گلی محلوں اور گھروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ مسجد وامام بارگاہ میں محافل میلاد و منقبت کا سلسلہ 12 رجب کی شب سے 13 رجب کی شب تک جاری رہا۔ شعراء منقبت خواں اور خطباء نے فضائل ومناقب مولائے متقیان ؑ بیان کئے۔ گھر گھر نذر ونیاز اور دسترخوانِ جناب امیر ؑ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مختلف تنظیموں اور جماعتوں نے جشن مولود کعبہ ریلیاں نکالیں۔ پورے ملک کی فضاء حیدر حیدر کے نعروں سے گونجتی رہی ۔


































