Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

شوہر کا برا رویہ۔۔۔حل کیا ہے۔۔؟؟

اکثر اوقات جب بھی کوئی بہن مجھ سے اکیلے میں اپنے ازدواجی زندگی کے معاملات کی نصیحت لیتی ہے،تو اکثر کا ایک ہی مسئلہ ہوتاہے کہ: میرے شوہر بہت غصہ کرتے ہیں ،بات بات پر بہت چڑتے ہیں، طعنہ دیتے ہیں، میں تو کہوں گی دوسری ساس کا کردار با خوبی نبھانے کا شوق رکھتے ہیں۔ ذرا ذرا سی بات پر صبر نہیں کر پاتے۔۔۔!
قسم سے میں اب بہت دل برداشتہ ہوچکی ہوں! میرا دل ایسے لگتا ہے پھٹ جائے گا ، دن میں کئی بار ایسا محسوس ہوتا مجھے دل کا دورہ ہی نہ پڑ جائے۔۔۔ میرے جسم سے جان نکل رہی ہوتی ہے، پر انہیں میرا کوئی خیال نہیں ہے، میں نہیں برداشت کرسکتی شوہر کا یہ رویہ ، بتائے میں کیا کرو ؟
سب سے پہلے تو دعا کریں:یقینا بہت زیادہ تکلیف پہنچتی ہے ایسے بداخلاقی سے آزمائے جانے پر۔
درگزر سے کام لیں : معاملات بہت حکمت سے انجام دیں کہ شوہر کو مزید غصہ کرنے کی گنجائش ہی نہ ملے۔ یاد رکھیں! جو حق بات پر ہوتے ہوئے بھی جھگڑے سے پیچھے ہٹ جائے اللہ کا اس شخص کے لیے جنت کے گھر کا وعدہ ہے۔
مٹی ڈال دو : شوہر آپ کا دل دکھائیں تو انااللہ و اناالہ راجعون پڑھیں۔ اور اس بات کو بار بار نہ سوچیں بس اپنے آپ کو مصروف کریں جیسے کہ کسی اچھے سے لیکچر سننے میں یا اپنی پسند کا کوئی بھی کام کرلیں جتنا جلدی آپ اس دکھ کی کیفیت سے نکلے گی اتنا آپ آہستہ آہستہ کر کے بہت مضبوط عورت بن جائے گی۔ مختصرا اپنی زندگی بے مقصد نہیں گزاریں۔۔۔!
شوہر کا مزاج سمجھیں : شوہر جب گھر میں داخل ہو آپ ان کو خاص توجہ دیں۔ بہت اچھا استقبال کریں اور بتائیں آپ نے کتنا انتظار کیا اور چاہت کے ساتھ ان کے کام کریں، ایسی باتوں کو شوہر کے سامنے نہ دہرائیں جن پر وہ غصہ کریں۔
شوہر کے لیے ہدایت کی دعا : جب شوہر بہت جذباتی اور حد سے زیادہ غصہ میں ہو تو اکثر خواتین تنگ آ کر بددعا دینا شروع کر دیتی ہیں، بہتر ہوگا، آپ اس وقت خاموش رہیں اور صرف خاص دعا کریں وہ بھی اپنی اور ان کی ہدایت کے لیے۔ ان کے رویے پر جلے کوڑے نہیں۔ خیر کی دعا کریں اور اچھے اخلاق سے معاملہ کی ہر ممکن کوشش کریں۔ ان شاءاللہ ضرور حالات پہلے سے بہتری کی طرف جائیںگے۔
جتنا غصہ اتنا زیادہ خیال کریں : اپنے آپ کو بہت organize رکھیں، سب کام طریقے اور سلیقے سے کریں۔ جن دنوں میاں زیادہ غصہ کریں آپ ان کی خدمت اور زیادہ کرنا شروع کر دیں ان کے کام کو پہلی ترجیح دیں شوہر اوّل فہرست ہو۔ شوہر کے لاڈ اٹھائیں، ان کو hug کریں۔
شوہر کی تعریف کریں : جب وہ اپنی تعریف آپ سے سنیں گے تو بہت اچھا محسوس کریں گے اور نتیجتاً ان کا دل چاہے گا کہ غصہ کرنا چھوڑ دیں کیونکہ ان کو آپ کی خوشی اور مطمئن رویہ مجبور کرے گا، شوہر کے اندر خود اعتمادی لائے گا کہ وہ اچھے شوہر بنیں۔
الحمدللہ رب العالمین : شوہر میں اگر ایک خوبی بھی موجود ہے تو اپ آج سے اس پر شکر ادا ( الحمدللہ ) کہنا شروع کریں، جب دل میں شکر ہوگا تو زبان پر بھی آئے گا! اور آہستہ آہستہ زندگی ایک الگ موڑ لے گی ان شاء اللہ۔
اللہ سے مضبوط تعلق :
اپنی نماز کی حفاظت کریں حقیقی معنوں میں، اپنا محاسبہ کریں، کیا میں نماز سے سکون حاصل کرتی ہوں؟ کیا مجھے نماز سے سکون ملتاہے، یا جلدی جلدی پڑھ کر بس سر سے ایک بوجھ اتارا ؟ میری پیاری بہن اگر آپ کی نماز صحیح نہیں تو سمجھ لیجئے کہ آپ پھر کسی بھی فتنے میں پڑ سکتی ہیں۔
اللہ مومن کی حفاظت فرماتا ہے ایک نماز سے دوسری تک بے شک وہ شوہر سے لڑائی ہی کیوں نہ ہو ، اللہ اس پر بھی آپ کی حفاظت فرمائے۔
کچھ تسبیح لازم پکڑ لیں ،سارا وقت کثرت سے استغفار کریں۔
آزمائش :
شوہر کی بداخلاقی بہت بڑی آزمائش ہے۔ جن پر بیتے وہی جانتے ہے کہ کیا کچھ روز سہنا پڑتا ہے! پیاری بہن اپنی طرف خاص متوجہ ہوجاو¿ ! ذرا سوچو کیا میں اللہ کی حدود کا خیال رکھتی ہوں! میں خود اپنا جائزہ لوں کہ میں اپنے رب کے بتائے ہوئے احکامات کو اپنی زندگی میں کس حد تک اپناتی ہوں! اگر فجر قضا ہوجائے تب بھی دل پھٹنے والا ہوجاتا ہے؟ جب کسی کی غیبت کرتی ہو تب بھی چکر آتے ہے؟ جب بے پردہ گھومتی ہو تو تب بھی سینا گھٹتا ہے؟ پیاری بہن ذرا سوچو یہ سب دل کی کیفیت تب ہی ہوتی ہے جب شوہر دل دکھاتا ہے!

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular