Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

رفح میں عمارتوں کے ملبے تلے سینکڑوں لاشیں دبی ہوئی ہیں

جنیوا : یورو میڈیٹرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے کہاہےکہ رفح میں ملبے تلے۔ گلیوں اور کھیتوں میں سینکڑوں لاشیں دبی ہوئی ہیں۔ اسرائیل کے زمین کی صفائی مہم میں باقیات ضائع ہونے کا شدید خدشہ ہے۔ یورومیڈیٹرینین نے خبردار کیا کہ رفح میں نام نہاد سبز شہر کی ازسرنو تشکیل کے زیر گردش منصوبے درحقیقت آبادی کو الگ تھلگ کرنے اور فوجی کنٹرول کے لیے استعمال ہوں گے، جس سے مقامی باشندوں کی اپنے اصل گھروں سے مستقل بے دخلی، ان کی بقا کے بنیادی وسائل پر ضرب اور مہلک طرزِ زندگی مسلط کیے جانے کا خطرہ ہے۔ یورو میڈیٹرینین نے کہا کہ بھاری مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے اور زمین برابر کرنے سے لاشوں کی باقیات ملبے میں گڈمڈ ہو سکتی ہیں اور اسے کوڑے کے ڈھیر پر ڈالنے سے لاشوں کا سراغ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔ یورومیڈیٹرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے بااثر ممالک اور فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، محض تشویش کے بیانات سے آگے بڑھ کر عملی دباؤ کے اقدامات کریں تاکہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم روکے جا سکیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular