Sun Oct 18, 2026

خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

انسانی حقوق کے دعویدار غزہ میں جرائم اور نسل کشی میں شریک ہیں، ایرانی صدر

تہران: قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد آل ثانی نے تہران میں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں سربراہان مملکت نے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی سطح بڑھانے اور انہیں مزید وسیع کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے قطر کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہر منٹ اور گھنٹے میں انسانی حقوق و بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے مگر انسانی حقوق کے دعوے دار وہ ممالک بھی ان جرائم کے سامنے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جو کبھی کبھار ایک شخص کے ٹرائل کا شور مچاتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ممالک نہ صرف خاموش ہیں بلکہ اکثر اوقات ان سنگین انسانی جرائم کے بانی اور نسل کشی کے حامی بھی ہیں۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس امید کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر موجود اسلامی ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے صیہونی رژیم کو غزہ میں نسل کشی و انسانی جرائم سے روکیں۔
دوسری جانب شیخ محمد آل ثانی نے ایرانی صدر کو اپنی ذمے داریاں سنبھالنے پر امیر قطر کا پُرتپاک سلام و مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ امیر قطر دونوں ممالک کے درمیان خصوصی برادرانہ و اسٹریٹجک تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ قطری وزیراعظم نے کہا کہ میں بھی یہی سمجھتا ہوں کہ ابھی تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی سطح مطلوبہ حد تک نہیں پہنچی۔ ہمیں اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے مزید کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے غزہ میں عالمی برادری و انسانی حقوق کے علمبرداروں کے دوغلے پن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ شیخ محمد آل ثانی نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے قطر اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے موثر کردار کو عاقلانہ و ذمہ دار عنصر قرار دیا۔ شیخ محمد آل ثانی نے علاقائی و بین الاقوامی مسائل میں ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے مثبت کردار و نقطہ نظر کی تعریف کی۔ انہوں نے ایران کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مزید پڑھیے

Most Popular