
خواتین شہید بناتی ہیں، جس کا اجر شہادت سے دس گنا زیادہ ہے۔ خواتین کو نہ جہاد کرنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی شہادت کی کہ جس کے زریعے وہ اعلیٰ مقام حاصل کرلیں، بلکہ وہ دین میں اپنے اسی پوشیدہ کردار کی بدولت یہ مقام حاصل کرلیتی ہیں۔ قیامت کے دن معلوم ہوگا کہ گھریلو خواتین کہ جنہوں نے بظاہر کوئی خاص کام انجام نہیں دیا، انکا کیا مقام اور منزلت ہے اور بہت سارے لوگ جب انکے مقام ومنزلت کو دیکھیں گے تو انہیں بھی حسرت ہوگی۔ قیامت کے دن معلوم ہوگا کہ اس دنیا کو گھریلو خواتین چلا رہی ہیں۔


































