Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

عراق میں ہم جنس پرستی جرم قرار، 15 سال تک سزا

بغداد: عراق میں ہم جنس پرستی کو جرم قرار دیدیا گیا۔ جس کی سزا کم سے کم 10 اور زیادہ سے زیادہ 15 سال ہوسکتی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق عراق کی پارلیمنٹ نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت ہم جنس پرستی کو جرم قرار دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ 15 اور کم سے کم 10 سال قید کی سزا مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح جنس کی تبدیلی کا آپریشن کروانے پر 3 سال جب کہ ہم جنس پرستی اور جسم فروشی کے فروغ میں کسی بھی قسم کی مدد کرنے پر 7 سال قید ہوسکتی ہے۔ خیال رہے کہ اس بل میں ابتدائی طور پر ہم جنس پرستوں کے لیے سزائے موت شامل تھی لیکن امریکا اور یورپی ممالک کی شدید مخالفت کے بعد بل میں ترمیم کی گئی اور سزا کو 15 سال قید کردیا گیا۔ بل میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملک میں مذہبی اقدار کو برقرار رکھنا ہے۔ عراقی معاشرے کو اخلاقی پستی اور ہم جنس پرستی کے مطالبات سے بچانا ہے جس نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular