
مقبوضہ بیت المقدس : ہٹلر کو یہودی کہنے پر صیہونی حکومت روس پر سیخ پا ہوگئی.صیہونی وزیرخارجہ یائر لاپیڈ نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے روسی سفیر کو وضاحت کیلئے طلب کرلیا ہے ، سرگئی لاروف نے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ ایڈولف ہٹلر یہودی ہو ، لاپیڈ نے اس سنگین بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل معافی ، اشتعال انگیز اور تاریخ میں ایک خوفناک غلطی قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہودیوں نے ہولوکاسٹ میں اپنے ہاتھوں سے خود کو ہلاک نہیں کیا۔ یوکرین میں روسی مداخلت کے بعد سے اسرائیل نے اپنی پالیسی متوازن رکھنے کی کوشش کی ہے تاہم اطالوی ٹی وی چینل پر لاوروف کے بیان کے بعد اسرائیل میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اس سے قبل ماسکو اپنے ایک بیان میں کہہ چکا ہے کہ وہ یوکرین کو اسلحے اور نازیوں سے پاک کرنا چاہتے ہیں۔روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ میں غلط ہوں تاہم ہٹلر بھی یہودیوں کا ہی خون تھا ۔ اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہا کہ یہودیوں کیخلاف نسل پرستی کا سب سے کم ترین درجہ یہ ہے کہ یہودیوں کیخلاف نفرت کا ذمہ دار خود یہودیوں کو ہی قرار دیا جائے ۔


































