Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے 40 ویں پر اسکردو میں تاریخی اجتماع

اسکردو: شہید ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای کا چہلم اسکردو میں عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ یہ اجتماع انجمن امامیہ بلتستان کے زیرِ اہتمام میونسپل اسٹیڈیم اسکردو میں منعقد کیا گیا، جہاں بلتستان کے چاروں اضلاع سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور مختلف مکاتبِ فکر کے جید علماء کرام نے شرکت کی.
چہلم کے تاریخی اجتماع میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ شریک ہوئے اور ولی امر مسلمین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ نئے رہبر معظم سے تجدید عہد کیا۔ گلگت بلتستان بھر سے لوگ قافلوں کی شکل میں چہلم کے اجتماع میں شریک ہوئے۔ مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندہ علماء نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی پر زور دیا۔ اجتماع سے قائد گلگت بلتستان سید راحت حسین الحسینی نے اپنے خطاب میں شہید رہبر معظم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایران کی عظیم قوم کو ان کی تاریخی استقامت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ آغا راحت حسین نے گلگت اور اسکردو کے حالیہ افسوسناک سانحے پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر وزیر اعلیٰ، چیف سیکرٹری، وزیر داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ صدر انجمن امامیہ بلتستان آغا سید باقر الحسینی نے شرکاء، دور دراز سے تشریف لانے والے علماء و زعماء، ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ شرکاء نے پورے اجتماع کے دوران صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا اور مختلف مواقع پر نعرۂ تکبیر، نعرۂ رسالت، نعرۂ حیدری اور حق کا سیدھا راستہ، کربلا کربلا جیسے فلک شگاف نعروں کے ذریعے مقررین کو داد دیتے رہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular