Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

حجاب کی عادت

میری بیٹی بالغ ہو چکی ہے، اسے کس طرح حجاب کا عادی بناؤں؟

حجاب انسانیت کی قبول کردہ اقدار میں سے ایک ہے جو اکثر معاشروں میں رائج ہے۔

چند نکات
حجاب سے متعلق والدین کے لیے کچھ نکات مندرجہ ذیل ہیں:

1️⃣ تربیتی عمل کی رعایت کرنی چاہیے (تربیت ایک نا ہموار سڑک کی طرح ہے کہ جس پر تیز رفتاری سے ڈرائیونگ نہیں کی جا سکتی اور بعض اوقات خطرناک موڑ پر آہستہ رفتار کی ضرورت ہوتی ہے)

2️⃣ والدین کو چاہیے کہ اپنی اولاد کے لیے ایک بہترین رول ماڈل بنیں

3️⃣ آپ کی بیٹی کی صحبت ان ہم سن سہیلیوں کے ساتھ ہو جو حجاب کی رعایت کرتی ہوں

4️⃣ اپنی بیٹی کو پردہ کرنے کی تشویق کریں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ اپنے اختیار کے ساتھ حجاب کی رعایت کرے اور زور زبردستی سے کام نہ لیں

5️⃣ حجاب کی ضرورت و اہمیت کو واضع کریں اور منطقی دلائل سے وضاحت کریں جس کا سمجھنا اس کے لیے آسان ہو

والدین کے لیے کچھ ضروری ہدایات

منطقی رویہ*
حجاب کا خیال نہ رکھنے والی خواتین سے ہمارا رویہ منطقی ہونا چاہیے۔ مثلا یہ نہ کہیں کہ کتنی خراب عورت ہے بلکہ یہ کہیں کہ کتنا برا کام انجام دے رہی ہے۔
حجاب کی رعایت*
خود والدہ حجاب کی رعایت کرے اور با حجاب خواتین سے مہربانی سے پیش آئے۔

سوشل میڈیا کی مدیریت*
سوشل میڈیا ایک بہت ہی برا رول ماڈل ہے۔ ہمیں عقل مندی کے ساتھ اس کی مدیریت کرنی چاہیے۔
سخت رویے سے گریز*
ایسا کام نہ کریں جس سے ہمارے بچے چادر سے بد ظن ہو جائیں۔
معنوی ماحول سے تعلق*
معنوی ماحول سے اپنا تعلق قائم رکھیں۔ حیا اور حجاب کی رعایت کے لیے اہل بیت ؑ کی سیرت اپنے بچوں سے بیان کریں۔
آئیڈیل خواتین کا تذکرہ*
اپنی بیٹی کے سامنے تاریخی کامیاب خواتین کا ذکر کریں جو حجاب کی رعایت کرتی تھیں کیونکہ ممکن ہے کہ آپ کی بیٹی ان کامیاب خواتین کو  اپنے لیے نمونہ عمل قرار دے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular