Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

ایم ڈبلیو ایم کے تحت ملک گیر یومِ حجاب منایا گیا، مسکان خان کی جرآت کو خراج تحسین پیش کیاگیا

کراچی: مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام اسلام آباد،لاہور،کراچی،کوئٹہ، پشاور اور آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں "یوم حجاب” منایا گیا جس کا مقصد بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک میں حجاب پر پابندی کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کرنا تھا۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مقررین نے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف مودی حکومت کے متعصبانہ اقدامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نے ہندوستان میں اقلیتوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔مودی کے سطحی اقدامات ریاست ہند کے ٹکروں میں تقسیم کی راہ ہموار کریں گے۔بھارت کی ظالم، جابر اور فاشسٹ مودی حکومت کے مسلم کش اقدامات، حجاب پر پابندی کا حالیہ فیصلہ اور مسلم خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور امت مسلمہ کو آواز بلند کرنی چاہیے۔ اسلام اباد میں ہونے والے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے خواہر قندیل زہرا کاظمی نے کہا مغرب کی پیروی کرتے ہوئے بھارتی حکومت حجاب کے خلاف نہ صرف قانون سازیوں کر رہی ہے بلکہ خواتین کو حجاب اتارنے اور عملی طور پر ہراساں کرنے کے واقعات میں آئے دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔حجاب فقط ہندوستان میں بسنے والی خواتین کا حق نہیں بلکہ تمام کلمہ گو خواتین کا شرعی فریضہ ہے۔ ہندوستان کے اندر مسلمانوں پر جو مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور مسئلہ حجاب کے خلاف جو سازشیں کی جارہی ہیں اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular