Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنا صحافیوں کی اولین ذمہ داری ہے، سیکریٹری کراچی پریس کلب

کراچی: مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنا صحافیوں کی اولین ذمہ داری ہے اور صحافی برادری سمیت کراچی پریس کلب فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے شانہ بہ شانہ ہے، ان خیالات کا اظہار کراچی پریس کلب کے نو منتخب سیکریٹری رضوان بھٹی نے پریس کلب میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنمائوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ رضوان بھٹی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین انسانیت کا سب سے اہم ترین مسئلہ ہے اور مسلمان ہونے کے ناطے ہماری سب سے پہلی ذمہ داری ہے کہ ہم فلسطین کاز کی حمایت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب غاصب اسرائیل نے فلسطین پر جنگ مسلط کی تو صحافی برادری نے بڑھ چڑھ کر فلسطینی عوام کے حق میں اور صہیونی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا اور میڈیا ہاؤسز میں بلیک آئوٹ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملک میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر ہی ہے، کراچی پریس کلب نے ہمیشہ فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھی ہے اور فلسطین فاؤنڈیشن کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کو یقینی بنایا ہے اور مستقبل میں یہ تعاون جاری رہے گا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین نے کراچی پریس کلب میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے سیکریٹری رضوان بھٹی اور ان کے ساتھیوں کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست اراکین بشمول سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، پیپلز پارٹی کے رہنماء ارشد نقوی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسرار عباسی، عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری یونس بونیری، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء پیرزادہ ازہر علی ہمدانی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سمیت پیر سید اشرفی، عرم بٹ، قاضی زاہد،قاسم، علی احمر، سلمان، عظیم اور دیگر نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب سیکریٹری اور اراکین کابینہ کو مبارک باد دی اور گلدستہ اور مٹھائی کا تحفہ پیش کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular