
تل ابیب : اسرائیلی میڈیا نے پہلی بار تسلیم کیا ہے کہ سات ماہ سے جاری حزب اللہ کے حملوں نے شمالی اسرائیل پر فوج کی گرفت کمزور کردی ہے۔ اسرائیلی اخبار ہایوم کی رپورٹ کے مطابق سات ماہ تک اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں سے بھی حزب اللہ کی الرضوان فورس کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا۔ گزشتہ ماہ اسرائیلی وزیردفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اہم کمانڈرز کو قتل کردیا گیا ہے۔اخبار کے مطابق دعویٰ کے برعکس حزب اللہ کی کارروائیوں میں حالیہ دنوں میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ حزب اللہ نے کئی اسرائیلی فوجی تنصیبات اور اسلحے کے ڈپوؤں پر حملہ کرکے اسرائیلی فوج کے گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ تباہ کردیا ہے۔ جبکہ اسرائیلی فوج کا جانی نقصان بتائے گئے اعداد وشمار سے کئی زیادہ ہوا ہے ۔


































