
واشنگٹن : جنگ میں بھاری نقصان سے انکار کرنیوالی ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس سے ایران جنگ اور دیگر اخراجات کیلئے ستاسی ارب ساٹھ کروڑ ڈالر مانگ لئے۔ ڈیموکریٹس رہنماؤں نے اضافی فنڈز پر اعتراض کردیا۔
وائٹ ہاؤس کی درخواست میں سڑسٹھ اعشاریہ پندرہ ارب ڈالر فوجی ضروریات، جنگی آپریشنز، اسلحے کے ذخائر کی بحالی اور خفیہ پروگراموں کے لیے مانگے گئے ہیں۔ سینیٹ میں ڈیموکریٹک رہنما چک شومر نے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام کے اخراجات کم کرنے کے بجائے ٹرمپ کو ایک اور کھلا چیک نہیں دیا جا سکتا۔ سینیٹر پیٹی مرے نے کہا کہ وہ درخواست کا جائزہ لیں گی تاکہ امریکی فوجیوں کی ضروریات پوری ہوں، لیکن وہ اس جنگ کے لیے مزید اربوں ڈالر کی منظوری نہیں دیں گی۔ کانگریس کی رکن پرمیلا جیاپال نے اس فنڈنگ کی درخواست کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے ٹرمپ کی مہنگی جنگ کا نتیجہ قرار دیا۔


































