
بیروت : صیہونی فوج نے دوسرے دن بھی لبنان پر وحشیانہ حملے کئے۔ شہری آبادیوں پر شدید بمباری سے مزید درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے عباسیہ قصبے۔ل، کفرہ، جمیجمہ، صفد البطیخ، مجدل سلم اور دیر انتر سمیت کئی علاقوں کو نشانہ بنایا۔ بیروت کے مضافات میں قاسمیہ پل کے قریب بھی شدید بمباری کی گئی۔ توپ خانے کی گولہ باری سے حاریس شہر کو نقصان پہنچا۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے بیروت میں حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم کے قریبی ساتھی علی یوسف حرشی کو نشانہ بنایا۔ دریائے لیطانی پر گزرگاہوں اور حزب اللہ کے مبینہ ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
گذشتہ روز صیہونی فوج نے وحشیانہ فضائی حملوں میں 260 افراد شہید اور بارہ سو سے زائد زخمی کردئے تھے۔ آتش و آہن کی بارش سے بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی۔ اسپتال زخمیوں اور لاشوں سے بھر گئے۔


































