
تہران : پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کی 94 ویں لہر داغ دی۔ اسرائیل کے جنوبی، وسطی اور شمالی علاقوں اور تل ابیب پر میزائل داغے گئے۔ ایرانی فورسز نے اسرائیل میں اہم صنعتی اور فوجی مراکز کو نشانہ بنایا۔ ایران نے کلسٹر بم وار ہیڈ لے جانے والے بیلسٹک میزائلوں سے بنی برک اور رمت گان پرحملہ کیا۔ رہائشی عمارتوں کو بھاری نقصان پہنچا۔
تل ابیب اور پیٹہ ٹکوا پر بھی حملے کئے گئے۔ جس سے سڑکوں اور کاروں کو نقصان پہنچا۔ حملوں میں کویت، بحرین اور متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور اہلکاروں کے مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا کہ امریکی فوج کے ہیمارس سسٹم کو کویت کے جزیرے بوبیان پر، بحرین کے شمال میں امریکی پیٹریاٹ دفاعی نظام، امریکی میزائل آپریٹرز کے مراکز، متحدہ عرب امارات میں امریکی مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوریکل کو نشانہ بنایا گیا۔


































