Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس کا پاراچنار کا دورہ

پاراچنار : سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس نے پارا چنار کادورہ کیا علامہ راجہ ناصر عباس کا جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا. سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کے مرقد پر حاضری دی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں 15 شعبان المعظم کی مناسبت سے عظیم الشان جلسہ سے بھی خطاب کیا۔ جلسہ میں مرکزی امام جمعہ والجماعت علامہ فدا حسین مظاہری صاحب، سیکریٹری انجمن عنایت حسین طوری، تحریک حسینی پاراچنار کے صدر آغا تجمل حسین، سابقہ سیکریٹری عابد حسین، مجلس علماء شیعہ کے صدر علامہ محمد حسین روحانی، مجلس علماء اہلبیت کے صدر علامہ صفدر نجفی سمیت کثیر تعداد میں مومنین موجود تھے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دورہ پاراچنار کے موقع پر پشاور میں گزشتہ دنوں شہید ہونے والے پاراچنار کے شہیدوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور انہیں تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، سیکریٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔
علامہ راجہ ناصر نے ضلع کرم میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پارہ چنار جامع مسجد ، پیواڑ زیڑان ،شلوزان کراخیلہ سمیت متعدد علاقوں میں خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ضلع کرم حساس ترین جگہ واقع ہے، دہشت گردی کے باعث علاقہ کی عوام کئی مرتبہ ظالم دہشت گردوں کا نشانہ بنی ہے ہم پارہ چنار کی عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ہم کُرم کی عوام کے لئے تعلیم یافتہ جوان اور علاقے کی خدمت سے سرشار افراد کو سامنے لائے ہیں. ضلع کرم کی عوام گزشتہ ادوار سے زیادہ ترقیاتی اور فلاحی کام ہوتے ہوئے دیکھے گی. واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے تحصیل چیئرمین کرم سمیت متعدد نشستوں پر امیدواروں کومیدان میں اتارا ہے.

مزید پڑھیے

Most Popular