Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

فلسطینیوں کی فتح اور کامیابی تک ان کے ساتھ ہیں(سید حسن نصراللہ)

امریکا ہمیں اقتصادی مسائل میں مبتلا کرکے مسئلہ فلسطین سے غافل نہیں کرسکتا ،ہم کامیابی تک فلسطینیوں کے ساتھ ہیں،الحاقی منصوبہ کو ہر صورت روکیں گے
 مسائل کے حل میں امریکا بڑی رکاوٹ ہے، ہم خطرات کو فرصت میں بدلنے کی توانائی رکھتے ہیں، حزب اللہ کسی استعماری طاقت کے سامنے سرنہیں جھکائے گی
بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصرااللہ نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنا وقت برباد نہ کرو، حزب اللہ کسی استعماری طاقت کے سامنے سرنہیں جھکائے گی، اسرائیل کے الحاقی منصوبے کو روکنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں، تکفیریت اور دہشت گردی امریکی پیداوار ہیں،جنگ تموز کی سالگرہ پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ نے 33 روزہ جنگ میں امریکا کو بدترین شکست سے دوچار کیا، ہم خطرات کو فرصت میں تبدیل کرنے کی طاقت و توانائی رکھتے ہیں،انہوں نے لبنان کے اقتصادی مسائل و مشکلات اور بحران کو حل کرنے کی راہ میں امریکا کو سب سے بڑی رکاوٹ قرارد یا اور کہا کہ ہمیں بھی امریکی منصوبوں کو ناکام بنانے اور ملک کو درپیش اقتصادی اور معاشی مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون سے کام لینا چاہیے اور ایسے ممالک کی طرف بڑھنا چاہیے جن کے دروازے لبنانی عوام کے لئے کھلے ہیں، سید حسن نصر اللہ نے ایران کی اقتصادی پالیسی کو بے مثال اور نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی پالیسی اس بات کا باعث بنی کہ ایران گزشتہ 40 برسوں سے امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی غیر قانونی پابندیوں کا مقابلہ کرے، حسن نصر اللہ نے فلسطین کی بھر پور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیں اقتصادی مسائل میں مبتلا کرکے مسئلہ فلسطین سے غافل نہیں کرسکتا ہم فلسطینیوں کی فتح اور کامیابی تک ان کے ساتھ ہیں

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular