Sun Oct 18, 2026

خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

روزانہ کی خبریں

منتخب حکومت گراکر پاکستان میں امریکا مخالف جذبات کم کیا یا بڑھاوا دیا ہے؟ عمران خان کابائیڈن سے سوال

اسلام آباد : عمران خان نے بائیڈن انتظامیہ سے سوال کیا ہےکہ پاکستان میں سازش کے ذریعے منتخب وزیراعظم کو ہٹا کر کٹھ پتلی وزیراعظم مسلط کرکے آپ نے پاکستان میں امریکا مخالف جذبات کو کم کیا یا بڑھاوا دیا ہے؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان نے امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں امریکی دفاعی خاتون تجزیہ کار پاکستان کے حوالے سے اپنے خیالات پیش کررہی ہیں جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو بھی حکومت کی تبدیلی میں امریکی سازش پر کوئی شبہ ہے تو ویڈیو سے اس کے تمام شبہات دور ہوجانے چاہئیں کہ کیوں ایک منتخب وزیراعظم اور اس کی حکومت کو ہٹایا گیا، واضح طور پر امریکا چاہتا ہےکہ پاکستان میں ایک کٹھ پتلی اور اس کا فرمانبردار وزیراعظم ہو جو یورپ کی جنگ میں پاکستان کو غیر جانبدار رہنے کا انتخاب نہیں کرنے دے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا وزیراعظم جو امریکا کا فرمانبردار ہو وہ روس کے ساتھ معاہدے نہیں کرے گا اور چین سے ہمارے تزویراتی تعلقات میں بھی کمی لائے گا، لیکن اگر کوئی وزیر اعظم پاکستان کی خودمختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کی بات کرے گا تو اسے ہٹا دیا جائےگا اور شہباز شریف جیسا فرمانبردار وزیر اعظم لایا جائے گا۔ عمران خان نے ایک بار پھر چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومت کی تبدیلی کی اس امریکی سازش ʼجو کہ ہمارے سفیرکو بھیجےگئے خفیہ مراسلے سے واضح تھی کی تصدیق ہونے کے بعد اس کی تحقیقات اور سازش میں شامل عناصر کی نشاندہی کے لیے کمیشن بنائیں اور اس کے لیے کھلی سماعت کا اہتمام کریں۔

مزید پڑھیے

Most Popular