Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

حماس نے اسرائیلی سائبر صلاحیتوں کے بلبلے کو پنکچر کردیا

غزہ :فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک بار پھر صیہونی سائبر صلاحیتوں کے بلبلے کو پنکچر کردیا۔
قابض اسرائیلی فوج نے گیمنگ ایپلی کیشنز کے ذریعے درجنوں فوجیوں کے اسمارٹ فونز کو ہیک کرنے میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سائبرہیکنگ یونٹ کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے سائبر ہیکنگ یونٹ کے ارکان نے سوشل میڈیا کے ذریعے اسرائیلی لڑکیوں کے بھیس میں درجنوں اسرائیلی فوجیوں کے فون ہیک کیے اور پھر حماس کے تکنیکی ماہرین کی جانب سے تیار کردہ گیم ایپلی کیشن کا لنک بھیج دیا جو کہ اسمارٹ فونز کو کنٹرول کرتا ہے اور موبائل کے اندر موجود ڈیٹا تک رسائی کا ذریعہ بنتا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں مقیم گروپ نے اسرائیلی افواج سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی کوششیں کیں،ان کے موبائل فونز میں اسپائی ویئر نصب کرنے اور جعلی پروفائلز کا استعمال کرتے ہوئے حکومتی فوجیوں کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کی کوششیں شامل تھیں۔ انٹیلی جنس یونٹ کے ایک نامعلوم افسر نے بتایا کہ یہ پروفائلز سروس کے اہلکاروں کے ساتھ رابطے میں تھے تاکہ وہ کنکشن پیدا کر سکیں جو انہیں اگلا قدم اٹھانے اور گیم ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی طرف راغب کریں گے، جو کہ ایک بدنیتی پر مبنی حملے کا آلہ تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular