
کراچی: پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ کراچی سے 316 عازمین کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچی۔ جبکہ دو گھنٹے کے وقفے سے مزید پانچ پروازیں اسلام آباد، کراچی، فیصل آباد اور لاہور سے مدینہ منورہ پہنچ گئیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ حج آپریشن کے لیے پی آئی اے کے بوئنگ 777 اور ایئر بس 320 طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں۔


































