Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر اغواء

گوادر: نامعلوم افراد نے گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر سمیت 4 افراد کو اغواء کر لیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر اور پرو وائس چانسلر ڈاکٹر سید منظور احمد میٹنگ کیلئے گوادر سے کوئٹہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوئے، دونوں اعلیٰ عہدیدار سرکاری گاڑی میں کوئٹہ جا رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر دونوں کو سرکاری گاڑی سمیت مستونگ اور قلات کے قریب اغوا کیا گیا۔ ڈی سی مستونگ بہرام سلیم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کی فیملیز سے رابطے میں ہیں، بتایا جا رہا ہے دونوں افسران کا مستونگ کے آس پاس پہنچنے کے بعد رابطہ منقطع ہوا، ہماری پوری کوشش ہے دونوں افسران کا پتہ لگایا جاسکے۔ پولیس حکام کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular