Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

عمران خان کی بینائی ضائع ہونیکی ذمہ دار حکومت ہے، علامہ راجہ ناصر، احتجاج کی دھمکی

اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایک آنکھ کی 85 فیصد بینائی چلی گئی اس کی ذمہ دار حکومت ہے، یہاں تک معاملات نہ لے کر جائیں کہ باتیں پھر سڑکوں پر ہوں، ہم سینوں پر گولیاں کھائیں گے۔سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے ایوان کے معمول کے ایجنڈے کی کارروائی معطل کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق بات چیت کرنا چاہتے ہیں، ایوان کی کارروائی کو معطل کیا جائے، یہاں ایوان میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، علامہ راجہ ناصر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر بیرسٹر سلمان صفدر نے ملاقات کرکے رپورٹ جمع کروائی ہے، اس رپورٹ کے مطابق اپریل تک بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک تھی اس کے بعد بانی پی ٹی آئی نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو اس صورتحال کے بارے میں بتایا تین ماہ تک ان کی اس بیماری پر کچھ نہیں کیا گیا جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی بالکل چلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پمز اسپتال میں اس ڈاکٹر سے علاج کروایا جو اس مرض کا ڈاکٹر ہی نہیں تھا، ان کو پمز اسپتال سے انجکشن لگوایا گیا، اس انجکشن کے بعد بھی عمران خان کی ایک آنکھ کی 85 فیصد بینائی چلی گئی، انسان کی ایک آنکھ ضائع ہونے کی دیت فقہ میں آدھے انسان کی دیت کے برابر ہے۔ ان کی اس بیماری کی ذمہ دار حکومت وقت ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں اس بیماری کے دو ہی ڈاکٹر ہیں ڈاکٹر عامر اور ڈاکٹر مظہر سہیل، ان سے علاج کروایا جائے، ان کی آنکھ کی اتنی بینائی چلی گئی یہ جرم ہوا ہے، اڈیالہ جیل پنجاب کی حدود میں آتا ہے، پنجاب حکومت ذمہ دار ہے۔ اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
انہوں ںے کہا کہ ظالم جو بھی ہو اس کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے، کوئی انسان اسے جائز قرار نہیں دے سکتا جو بھی اس جرم کے حق میں عذر لائے گا وہ بھی ظالم ہوگا، ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوگی تو ملک جنگل بن جائے گا۔ ہم تمام دنیا کے سفیروں کو اس ظلم پر تحریری مراسلہ بھیجیں گے، یہاں تک معاملات نہ لے کر جائیں کہ باتیں پھر سڑکوں پر ہوں، پھر کتنے لوگوں کو گولی ماریں گے آپ؟ ہم سینوں پر گولیاں کھائیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular