Fri Oct 16, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

گلگت بلتستان کی پارلیمانی کمیٹی نے سینیٹ میں عبوری صوبے کا بل مسترد کردیا

گلگت : گلگت بلتستان کی پارلیمانی کمیٹی نے سینیٹ میں عبوری صوبے کا بل مسترد کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ پارلیمانی کمیٹی آئینی عبوری صوبہ گلگت بلتستان کے ہنگامی اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے عبوری صوبہ سے متعلق بل سے متعلق صورتحال پر غور کیا گیا۔ ممبران کمیٹی نے سینیٹ میں جمع کرائے گئے بل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جی بی کے عوام کی مرضی و منشا کے خلاف بلامشاورت ہونے والے ایسے کسی بھی اقدام کی مذمت و مزاحمت ہوگی۔ گلگت بلتستان کی پارلیمانی کمیٹی ٹرانزیشنل پلان پر کام کر رہی ہے اور آئینی مسودے میں مزید بہتری کیلئے سفارشات مرتب کر رہی ہے۔ ایسے میں ڈرامائی انداز میں بی اے پی کی طرف سے ایک غیر جامع آئینی بل جمع کرانا غیر سنجیدہ عمل ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہاکہ انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے بذریعہ فون رابطہ کیا ہے اور بل واپس لینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی نے بطور احتجاج سینیٹ میں بی اے پی کی طرف سے جمع کرائے گئے آئینی ترمیمی بل کی واپسی تک آئینی عبوری صوبہ سے متعلق کام نہ کرنے اور مشاورتی عمل میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular