
غزہ : غزہ جنگ کے بعد یہودیوں کے اسرائیل چھوڑ کر بھاگنے میں تیزی آگئی ۔ رواں سال کے پہلے سات ماہ میں چالیس ہزار یہودی بیرون ملک فرار ہوگئے۔
زیادہ تر اسرائیلی شہریوں نے امریکا۔ کینیڈا۔ جرمنی ۔ اسپین اور جرمنی کا رخ کیا ہے۔ اسرائیل کے ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ میں 40,600 اسرائیلیوں نے ملک چھوڑا جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں انسٹھ فیصد زیادہ تعداد ہے۔ ملک چھوڑنے والے افراد نے بتایا کہ انہوں نے سات اکتوبر کے بعد سے ملک چھوڑنے کے لیے مالی ،جذباتی اور سماجی نقصان برداشت کرنے کو ترجیح دی ہے۔
تل ابیب سوراسک میڈیکل سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر گل فائر نے بتایا کہ فیلو شپ پر گئے ہوئے ڈاکٹر اب واپس آنے سے گریز کررہے ہیں۔
سی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق رواں سال ہر ماہ 2200 سے زیادہ لوگ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں۔


































