
نیویارک: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے خبردار کیا کہ غزہ ایک "انتہائی بڑی انسانی تباہی” کے خطرے سے دوچار ہے کیونکہ اس کے جنوبی شہر رفح کے ارد گرد اسرائیلی فوجی کارروائیوں نے امدادی کارروائیوں کو روک دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک سینئر اہل کار نے کہا کہ اب امدادی کارروائیاں ناممکن ہو چکی ہیں۔


































