
دوحہ: قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے نیوز کانفرنس میں غزہ جنگ بندی معاہدے کا اعلان کیا. انہوں نے کہا قطر، مصر اور امریکا کی جنگ بندی کی کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں۔ جنگ بندی پر اتوار سے عملدرآمد ہوگا۔ معاہدے سے خطے میں امن قائم ہوگا۔ قیدیوں کی رہائی ممکن اور غزہ میں امداد کی فراہمی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی ایک آغاز ہے۔ اب ثالثوں اور عالمی برادری کو دیرپا امن کے حصول کے لیے کام کرنا چاہیے۔


































