
تہران: ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای نے کہاہےکہ غزہ کے المناک واقعات نے مغربی تمدن کے خون آشام چہرے کو پہلے سے زیادہ نمایاں کر دیا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے حج کے منتظمین سے خطاب میں کہا کہ ایک طرف پاگل صیہونی کتے کے وحشیانہ حملے اور دوسری طرف غزہ کے عوام کی مزاحمت و مظلومیت تاریخ میں ہمیشہ باقی رہے گی اور انسانیت کو راستہ دکھاتی رہے گی۔ انھوں نے غزہ کے حالیہ واقعات کو تاریخ کے لیے ہمیشہ رہنے والی کسوٹی بتایا اور کہا کہ غزہ کی بے نظیر صدائے بازگشت غیر مسلم معاشروں اور امریکا سمیت دوسرے ملکوں کی یونیورسٹیوں میں سنائی دے رہی ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ مسلمانوں کو قتل اور بے گھر کرنے والا اوراس کا پشت پناہ دونوں ہی ظالم ہیں اور قرآن مجید کے صریحی الفاظ کے مطابق اگر کوئی ان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہے تو وہ بھی ظالم اور ستمگر اور اللہ کی لعنت کا مستحق ہوگا۔


































