Mon Oct 12, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

جی 7 اجلاس: بائیڈن کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات، چینی اثرو رسوخ کے خلاف دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ٹوکیو : امریکی صدر بائیڈن نے جاپانی وزیراعظم فومیو سے ملاقات, دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتے چینی اثر و رسوخ کے خلاف امریکا جاپان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
جی سیون ممالک کا اجلاس آج سے جاپان کے شہر ہیروشیما میں شروع ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لئے امریکی صدرجوبائیڈن، برطانوی وزیراعظم سمیت دیگر رُکن ممالک کے سربراہان ہیروشیما پہنچ گئے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق جاپانی شہر ہیروشیما میں امریکی صدر کی جاپانی وزیراعظم سے ملاقات میں روس، یوکرین اور چین سے متعلق مسائل پر بات کی گئی۔
جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کے ساتھ روس کے خلاف یوکرین کی حمایت اور روس کے خلاف پابندیاں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں امریکا جاپان مشترکہ مسائل پر مل کر کام کرنے پر زور دیا گیا اور خطے میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب جی سیون رکن ممالک نے روس کی ہیروں کی تجارت کو نشانہ بنانے کیلئے نئی پابندیاں لگانے کی تیاریاں کر لی ہے، امریکا اور یورپی یونین نے روس کے خلاف پہلے ہی سخت ترین پابندیاں عائد کررکھی ہیں مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ پابندیوں کو بالخصوص تیل اور توانائی کے شعبے میں مزید سخت کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جاپان کے شہر ہیروشیما میں جی سیون اجلاس 19 سے 21 مئی تک جاری رہے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular