
سری نگر: جی ٹوئنٹی اجلاس کے موقع پر مقبوضہ کشمیر جیل بن گیا۔ قابض فوج نے مقبوضہ وادی میں سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کردئے۔ فوج، پولیس اور پیراملٹری فورسز کے اہلکار سرینگر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں اور مسافروں کی تلاشی لے رہے ہیں۔ شہر میں رکاوٹوں سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ادھر چین نے پاکستانی موقف کی حمایت میں کل ہونیوالے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ۔ کشمیری رہنما مشعال حسین نے کہا کہ چین کا جی ٹوئٹنی اجلاس کا حصہ نہ بننا بڑا فیصلہ ہے۔چین کا شرکت نہ کرنا دنیا کو پیغام ہے کہ کشمیر متنازعہ خطہ ہے۔تمام مسلم ممالک کو جی ٹوئنٹی کانفرنس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ بھارت نے جی ٹوئنٹی کانفرنس کی سیکیورٹی کے نام پر کشمیریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔


































