
واشنگٹن: امریکی انتظامیہ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاہےکہ ایران سے آئندہ مذاکرات صرف اس کے جوہری پروگرام تک محدود رہیں گے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کا معاملہ مذاکرات کا حصہ نہیں ہوگا، سی این این کے مطابق ایران نے علاقائی فریقوں کو عندیہ دیا ہے کہ آبنائے ہرمز کا تنازع حل ہونے اور امریکی ناکہ بندی اٹھائے جانے کے بعد وہ جوہری مذاکرات کیلئے تیار ہے، جبکہ واشنگٹن کی موجودہ پوزیشن ایران کے جوہری معاملے تک مذاکرات محدود رکھنے کی خواہشمند ہے۔ سی این این کے مطابق خلیجی اور بعض یورپی حکام کی جانب سے آبنائے ہرمز کے نئے انتظامات کی مخالفت حالیہ مہینوں میں کچھ کم ہوئی ہے، تاہم واشنگٹن نے اب تک اس فریم ورک کی کھلے عام حمایت نہیں کی۔


































