Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

فراڈ کیس: ٹرمپ پر 35 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جرمانہ، کاروبار کرنے پر بھی پابندی

واشنگٹن: نیو یارک کی مقامی عدالت کی جانب سے سول فراڈ کیس میں امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنا دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف اثاثوں کی مالیت بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے کیس کی سماعت نیویارک کی مقامی عدالت میں ہوئی۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 35 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا اور ان کو 3 سال تک نیویارک میں کاروبار کرنے سے بھی روک دیا ہے، سابق امریکی صدر کے وکیل نے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا اعلان کر دیا۔
دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف پورن اسٹار کو زبان بند رکھنے کیلئے رقم دینے کا مقدمہ 25 مارچ سے شروع ہو گا، وہ فوجداری مقدمے کا سامنا کرنے والے پہلے سابق امریکی صدر ہوں گے، نیویارک کے ایک جج نے مقدمے کی سماعت کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے مقدمے کو خارج کرنے کی ٹرمپ کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔
امریکا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سابق صدر پر فرد جرم عائد ہوئی اور ان کے خلاف مجرمانہ الزامات پر مقدمہ چلے گا، 76 سالہ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد صدارتی انتخاب کے حوالے سے نیا موڑ آیا ہے جہاں ٹرمپ دوبارہ صدر بننے کیلئے امیدوار ہیں جبکہ وہ اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید بھی کرچکے ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular