سفارتکار 1982میں لبنان سے اغو ا کرکے اسرائیل منتقل کئے گئے
تہران (نیوز ڈیسک) ایران نے لبنان سے اپنے 4 سفارتکاروں کے اغوا کے 38 برس مکمل ہونے پر کہا ہے کہ چاروں سفارت کار نہ صرف زندہ بلکہ اسرائیل میں قید ہیں،ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق سید محسن موسوی، احمد متوسلیان ، کاظم اخوان اور تقی رستگار مقدم کو1982 میں لبنان سے اغو ا کرکے اسرائیل منتقل کیا گیا،وزارت خارجہ نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تنظیموں نے سفارتکاروں کی بازیابی اور آزادی کیلئے کوئی اقدام اور تعاون نہیں کیا ، امریکا کی غلط اور بے جا حمایت کی بنا پر اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- چار مغوی سفارتکار اسرائیل میں قید ہیں، ایران کا دعویٰ
چار مغوی سفارتکار اسرائیل میں قید ہیں، ایران کا دعویٰ
-
Ilyas - جولائی 9, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 19
- 0 minute read


































